جشن عید میلا دالنبیﷺکے موقع پر 63 من وزنی کیک تیار

Published on October 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

چنیوٹ(یواین پی) چنیوٹ میں وادی عزیز شریف دربار پر جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 63 من وزنی کیک تیار کر لیا گیا۔چنیوٹ دریائے چناب کے کنارے واقع وادی عزیز شریف دربار پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 63 من وزنی کیک تیار کر لیا گیا، کیک کو 25 کاریگروں نے 5 دنوں میں تیار کیا۔ کیک کو اعلیٰ کوالٹی کی فریش کریم اور دیسی گھی سے تیار کیا گیا ہےکیک میں 29 ہزار انڈے،5 من چینی،5 من روح افزا،20 من اعلیٰ کوالٹی کی فریش کریم، 3 من دیسی گھی اور 3 من چاکلیٹ،10 من کریم، جام 2 من، میدہ 400 کلو،خشک میوہ جات میں3 من پستہ، 3 من بادام ،دودھ 80 کلو شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme