نگہت خان اور یوتھ ونگ بہاولنگر کے ضلعی عہدیدار پیر عدنان اصغر بودلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات

Published on January 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

\"per
ہارون آباد(یواین پی )مسلم لیگ (ن) امریکہ کی خاتون رہنماء نگہت خان اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بہاولنگر کے ضلعی عہدیدار پیر عدنان اصغر بودلہ کی وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف سے ملاقات ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ضلع بہاولنگر کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنے انقلابی عوامی وژن کے مطابق بھر پور قدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالہ سے پیر عدنان بودلہ نے بتایا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جذبات ایسے قومی لیڈر کے ہیں جن کا مقصد پاکستان کے کونے کونے کو ترقی کے ثمرات سے فائدہ پہنچانا ہے اور وہ پاکستان کے ہر حصے کو دنیا کا بہترین مقام بنانے کے وژن پر گامزن ہیں انہیں مسائل اور عوامی شکایات کے ازالہ کا بھر پو ر احساس ہے اس سلسلہ میں وہ ایک جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس سے ضلع بہاولنگر جیسے علاقہ جات کو تقری کے سفر میں اپنا حصہ ضرور ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات نے ہمارے سیاسی جذبے کو مزید تقویت عطا کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے منشور کو ملک کے ہر حصے میں موثر انداز سے پہنچائیں گے اور اپنے قائد کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ہر کاوش بروئے کار لائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes