اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر رضامند

Published on July 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

بیت المقدس: (یواین پی) مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدے پر رضا مند ہو گئے، حالیہ کشیدگی کے بعد صہیونی فورسز نے آج بھی حماس کے اڑسٹھ ٹھکانوں پر بمباری کی، ساٹھ عمارتیں اور تنصیبات تباہ کر دیں۔اسرائیل اور حماس مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے پر رضا مند ہو گئے۔ دوسری جانب صہیونی فورسز کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری سے ساٹھ تنصیبات تباہ ہو گئیں۔گزشتہ رات صہیونی فورسز نے ٹینکوں اور جنگی جہازوں سے آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں دس افراد شہید اور ایک سو بیس زخمی ہوگئے تھے۔ پچھلے چند ماہ کے دوران غزہ کی پٹی پر ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 140 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题