صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 12 ربیع الاوّل کے موقع پر قوم کے نام

Published on October 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضورﷺ نے مساوات، بھائی چارے اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا اور رنگ، نسل ،خاندان ، زبان اور وطن سے بالاتر ایک امت و ملت کا قیام عمل میں لائے، موجودہ دور میں بھی امت مسلمہ کو درپیش مسائل بالخصوص معاشرے میں پائے جانے والی انتشار ، نفاق ، ظلم اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہ میں موجود ہے،حکومت کی پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز کی ایک مثالی فلاحی مملکت بنانے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ 12 ربیع الاوّل 1443 ھ/ 2021ء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 12 ربیع الاوّل کے پر مسرت و مبارک موقع پر پاکستانی قوم اور ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے حضرت محمد خاتم النبیینﷺ کو مبعوث فرما کر انسانیت پر احسان فرمایا اور ہمیں انکے اُمتی ہونے کا شرف بخشا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا ۔آپؐ کی اطاعت و فرمانبرداری ہی دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے ۔حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ اللہ رب العزت نے آپؐ کو تمام انسانوں کی طرف بشیر، نذیر، نبی اُمی، سراج منیر اور رحمۃ اللعالمین ﷺبنا کر بھیجا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ آپ ؐنے انسانیت کو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پہ یکجا کیا اور عالم انسانیت پر دنیوی اور اخروی فلاح و کامرانیوں کے اسرار افشاں فرمائے۔ یہ آپ ﷺ کا ہی اعجاز ہے کہ جانی دشمنوں کو ایک دوسرے کا خیر خواہ بنا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes