مسلم لیگ(ن) کی تنظیمی میٹنگ آج ہوگی

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

لاہور(یو این پی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی تنظیمی میٹنگ آج صدر پنجاب راناثناء اللہ کی زیر صدارت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کی تنظیمی میٹنگ آج صدر پنجاب راناثناء اللہ کی زیر صدارت ہوگی جہاں میٹنگ میں پنجاب کے تنظمی عہدیداران شرکت کرینگے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈونژنل،ڈسٹرکٹ اور ہیڈکواٹرز کی سطح پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا لائحہ عمل بنایا جائے گا جبکہ احتجاجی ریلی کے متعلق بھی پلائننگ ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت اور پی ڈی ایم کی ہدایت کے مطابق عوام دشمن مہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题