جمعہ 22 اکتوبر سے اتوار 24 اکتوبر تک موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان

Published on October 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

لاہور(یواین پی) قبل از وقت سردی کیلئے تیار ہو جائیں، گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں، آندھی و ژالہ باری ہو گی، شدید موسم کے حوالے سے الرٹ جاری، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں جمعہ 22 اکتوبر سے اتوار 24 اکتوبر تک موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ناصرف موسلادھار بارشیں بلکہ آندھی طوفان کیساتھ ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور لاہور کے علاقے بارشوں اور ژالہ باری کے اس سلسلے کی زد میں آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes