فیصل آباد،نوکری کا جھانسہ، ملزموں نے 16 سالہ لڑکی کوبے آبرو کردیا

Published on October 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

فیصل آباد،نوکری کا جھانسہ، ملزموں نے 16 سالہ لڑکی کوبے آبرو کردیا
فیصل آباد (یو این پی)نوکری دلوانے کے بہانے ملزموں نے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم لیاقت علی اور اس کے ساتھی نے اس کی بیٹی 16 سالہ (ص) کو گھریلو ملازمہ کے طور پر نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ ملزموں کی جانب سے اس کی بیٹی کو نوکری پر رکھوانے کی بجائے مختلف مقامات پر لے جاکر مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ جبکہ اس کی بیٹی ملزموں سے آنکھ بچا کر بھاگ کر گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
فالکن، تیتر،مرغابی اور بٹیر کے غیر قانونی شکارو کاروبار میں ملوث 26افراد گرفتار
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف فیصل آباد ریجن عظیم ظفر کی سربراہی میں سپیشل اسکواڈ نے چناب نگر دریائی ایریا سے فالکن کے 3غیرقانونی شکار گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو مجموعی طور پر30ہزار روپے جرمانہ کرکے قبضہ میں لیے گئے پرندے 5چکیاںاور 1کوٹ قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کا حکم دیا۔ فیصل آباد ریجن ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق شہاب نے شور کوٹ سے مرغابی کے 2غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے انہیں 24ہزار روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف بہاولپورنے مرغابی کے غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شکاری گرفتار کرکے اسے کیس کمپاﺅنڈ ہونے پر 20ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاولپورمنور حسین نجمی نے صدر دفتر لاہورسے سوشل میڈیا کی بدولت شیئرکی گئی معلومات کی روشنی میں ہارون آباد سے ایک کالے ریچھ کی مادہ قبضے میں لے کر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا اور قبضہ میں لی گئی کالے ریچھ کی مادہ کو بہاولنگرچڑیاگھر منتقل کرنے کا حکم دیا۔
ڈکیتی، چوری، اغوا برائے تاوان، کی وارداتوں میں اضافہ
خصوصی ٹیمیں اقدامات کی بجائے بوگس رپورٹ ارسال کرنے لگیں
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کی ضلعی پولیس قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، ڈکیتی، چوری، راہزنی، اغوا، اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری میں مکمل طور پر ناکامی کا شکار بن گئی۔ پولیس کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی طور پر ٹیمیں تشکیل دئیے جانے کے باوجود بھی 2700 سے زائد خطرناک اشتہاری گذشتہ کئی سال سے پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔ ڈکیتی، چوری، راہزنی، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے ٹاؤن ایس پیز، سرکل ڈی ایس پیز، اور اے ایس پیز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا
شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد (یو این پی)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ گڑھ کے علاقے میں ملزم افضل کی جانب سے جعفر حسین نامی شہری کی شادی شدہ بیٹی 25سالہ (ث) کو مبینہ طور پر گھر سے اغوا کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی۔
شادی شدہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 71 گ ب کے رہائشی محمد یوسف نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ بیٹی رمشا اکیلی گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران ملزم آصف گھر میں داخل ہوگیا اور اس کی بیٹی کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔ جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا کیا۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کردی۔
گھر میں گھس کر میاں بیوی تشدد ،ملز م فرار مقدمہ درج
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 145 گ ب کی رہائشی نسرین بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے خاوند کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اسی دوران ملزم صدری احمد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگیا اور دونوں میاں بیوی کو سابقہ رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا۔
پرانی رنجش، ملزموں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ ماموں کانجن کے علاقے چک نمبر 612 گ ب کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اسی دوران ملزم ابراہیم اور اس کے دیگر ساتھی گھر میں داخل ہوگئے اور دیرینہ رنجش کی بنا پر اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy