آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے سے انکار کردیا

Published on March 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی)آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے سے انکار کردیا ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اب دبئی میں ہونگے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات اسلام آباد میں طے تھے تاہم آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ یونی ویژن نیوزکے مطابق اب یہ مذاکرات 28مارچ سے دبئی میں شروع ہونگے اور پانچ اپریل تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم مذاکرات کیلئے دبئی جائے گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ مذاکرات آرٹیکل چار کے تحت ہو رہے ہیں جو پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کا حصہ ہیں۔ حکام آئی ایم ایف کو معاشی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes