آپ ﷺ کی آمد سے کائنات میں رحمتوں اور برکتوں کا ظہور ہوا چوہدری ظہیر الدین

Published on October 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)آپ ﷺ کی آمد سے کائنات میں رحمتوں اور برکتوں کا ظہور ہوا،حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔یہ بات صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے جشن عید میلاد النبی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ ﷺ کی زندگی ہمارے معمولات زندگی کے امور کی انجام دہی میں بھر پور رہنمائی کرتی ہے ضرورت صرف صدق دل سے عمل پیرا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں تبدیلی اور مثبت سرگرمیوں میں اضافہ سیرت نبوی ﷺ پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے، دنیا میں کامیابیاں و عروج حاصل کرنے کا راز حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی وایم این اے ملک نواب شیر وسیر، اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر،مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضوی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عارف وڑائچ،مولانا احمد علی،اصغر نوری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے کامیاب اور احسن انداز میں انعقاد پراسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد زبیر کو تعریفی شیلڈدی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes