پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

Published on December 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 892 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 47 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 320، سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 53، بلوچستان میں 33 ہزار 606، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 329 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 29 لاکھ 54 ہزار 234 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 991 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 53 ہزار 594 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes