ملکی حالات کے تناظر میں تحفظ پاکستان آرڈیننس قانون کی اشد ضرورت ہے مرزا وقاص روف

Published on April 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

New
ٹیکسلا ( یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی سے)پراسیکیوٹر جنرل آف پاکستان مرزا وقاص روف نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کی مختلف حلقوں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے،جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں یہ قانون رائج ہے،موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اس قانون کی اشد ضرورت ہے،حکومت تمام سیاسی جماعتوں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے مشاورت کر رہی ہے،انھوں نے پراسیکیوٹر جنرل آف پاکستان کے عہدہ پر تعیناتی کو ٹیکسلا بار کا اعزاز قرار دیا،انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام باروں کو بھی اس ضمن میں اپنی تجاویز دینی چاہئیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی ٹیم میں ان لوگوں کو شامل کروں جو ملک و قوم کا درد رکھتے ہوں ،اور قانونی رہنمائی میں میری معاونت کریں،انھوں نے کہا کہ ٹیکسلا بار میری پہچان ہے اور مجھے اس پر فخر ہے،صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے مرزا وقاص روف کو اہم ذمہ داری ملنے پر انھیں ٹیکسلا بار کے وکلاء کی جانب سے مبارک باد پیش کی،انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا بار کے کئی وکلاء سول ججز منتخب ہوئے جو جوڈیشری میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔جبکہ جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار مبشر علی نقوی کا کہنا تھا کہ وکلاء اگر محنت و لگن سے کام کریں تو انکا مستقبل بھی تابناک ہوسکتا ہے،تقریب میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سید رضا عباس ایڈووکیٹ،سابق صدور ٹیکسلا بار خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ ، عبدالمالک شیر پاؤ،زہین اختر صدیقی ،منیر خان، اعجاز احمد خان، سید رفاقت حسین شاہ ،افضل جنجوعہ ،بیرسٹر تنویر احمد خان،راجہ صادق ایڈووکیٹ ، عبدالغفور ساقی ،جاوید اقبال منگرال ،شوکت خان ، طاہر اسحاق مغل ،سید گفتار شاہ ، اعجاز احمد طاہر ،سید رضوان حیدر ،جمیل اصغر بٹ ، کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد خواتین وکلاء بھی موجود تھیں اس موقع پر مہمان خصوصی کو ٹیکسلابار کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes