ہزاروں مستحق خاندانوں کی خواتین کو احساس کفالت پروگرام سے محروم کر دیا گیا

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ)سونڈاکے قریبی گاؤں موسیٰ میربحر اور گرد و نواح کے گاٶں ميں ہزاروں مستحق خاندانوں کی خواتین کو احساس کفالت پروگرام سے محروم کر دیا گیا ہے ۔جبکہ یہ خواتین پہلے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی تھیں ۔سونڈا یوسی کے گاٶں موسیٰ میر بحر کی غریب مستحق خواتین کا سونڈا میں احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ ہمیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وظیفہ ملتا رہتا تھا جس سے ہمارے گھروں کے چولھے جلتے تھے ۔اچانک احساس کفالت پروگرام شروع کرکے ہمیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کرکے ہمارے گھروں کے چولھے بجھا دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا وزیراعظم پاکستان اور احساس کفالت پروگرام کے چیٸرمین اور دیگر نگران افسران سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں احساس کفالت پروگرام میں شامل کیا جاۓ دوسری صورت میں ہم بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا حق حاصل رکھتے ہیں ہمیں یہ سلسلہ شروع کرنے پر مجبور نہ کیا جائے لحاظہ اس مہنگائی کے دور میں ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھوک و تنگدستی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں بے یارو مددگار نہ چھوڑا جائے خواتینوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ہم غریبوں کہ ساتھ انصاف کر کہ ھہیں احساس کفالت پروگرام کا حصہ بنایا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes