پیپلزپارٹی نے این اے133کیلئے اسلم گل کو میدان میں اتار دیا

Published on October 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے‘راجہ پرویز اشرف
لاہور(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے حلقہ این اے133میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے چوہدری محمد اسلم گل کو امیدوار نامزدکردیا۔وسطی پنجاب کے صدرراجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائے گی۔این 133کی نشست مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے اس نشست پر جمشید اقبال چیمہ کو نامزدکیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes