مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار رانا اورنگزیب پی ٹی آئی میں شامل

Published on January 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پی پی 268 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں 29000 سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار رانا اورنگزیب نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر قریشی بھی موجود تھے۔ رانا اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ الیکشن 2018 کے موقع پر پی پی 268 سے ن لیگ کے ملک غلام قاسم نے 30492 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد امیدوار رانا اورنگزیب 29278 ووٹ لے سکے تھے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار طارق محمود تھے جو صرف 7249 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes