باؤلرز کے لیے محدود اووز کی کرکٹ میں مشکلات بڑھ رہی ہیں:محمدعرفان

Published on April 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

irfan
کراچی(یواین پی) پاکستان کے شہرہ آفاق فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں محدود اوورز کی کرکٹ میں باؤلرز کا کام کافی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ محمد عرفان کا ماننا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے آنے اور ایک روزہ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی سے بہت زیادہ فرق پڑا ہے۔ محمد عرفان نے یو این پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وقت بدل چکا ہے اور آج کل گیند بازوں کی کوئی قدر نہیں۔ بلے بزوں کے رویے اور تکنیک انتہائی جارحانہ ہو چکی ہے اور باؤلرز کے لیے بہت مشکل ہو گئی ہے۔عرفان کا کہنا تھا کہ آج کل بہت زیادہ جارحانی انداز میں شاٹس کھیلتے ہیں جس کا کچھ عرصہ قبل تصور بھی محال تھا۔کرکٹ ان دنوں بہت تیز ہو چکی ہے اور باؤلرز ہمیشہ دباؤ میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی یا 50 اوورز کی کرکٹ میں بلے باز شروع سے ہی حملہ آور ہوتا ہے اور بحیثیت باؤلر آپ کو ہر میچ میں کچھ نئی چیزوں کے ساتھ میدان میں اترنا پڑتا ہے۔پاکستان کی جانب سے4 ٹیسٹ میچز میں 10، 27 ایک روزہ میچوں میں 39وکٹیں اور 7 ٹی ٹونٹی میچوں میں 3 بلے بازوں کا شکار کرنے والے محمد عرفان نے مزید کہا کہ آج کل کھیل کے ان دونوں فارمیٹ میں بلے بازوں کے لیے آخری 10 اوورز میں 100 یا اس سے زائد نز بٹورنا عام سی بات ہے۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ تو بنی ہی بلے بازوں کے لیے ہے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 فیلڈرز کے دائرے میں رہنے کے حوالے سے قانون نے باؤلرز پر دباؤ بڑھا دیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes