چوہنگ ،لوہے کی سیڑھی ختم ،کٹ مستقل بند، ملتان روڈ پر حادثات معمول بن گئے

Published on October 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اہلیان علاقہ کا وزیر مواصلات اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے حل کا مطالبہ
چوہنگ(یواین پی)ملتان روڈ کی کشادگی کے دوران لوہے کی سیڑھی ختم اور کٹ مستقل بند کر دیے اڈا چوہنگ ملتان روڈ آئے روز حادثات کا شکار کئی جانیں ضائع ،تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ کی توسیع کے دوران چوہنگ سٹاپ پر موجود لوہے کی سیڑھی کو ہٹا دیا گیا اور سٹاپ کے قرب و جوار میں موجود تینوں یوٹرن کٹ بند کر دیے گئے،چوہنگ کے علاوہ پارک ویو سوسائٹی کے ساتھ،شاہ پور اور مہلنوال اسٹاپ پر موجود سیڑھی کو اس کی سابقہ جگہ پر ڈیزائن کیا گیا ہے جب کہ چوہنگ سٹاپ کی نا سیڑھی کی جگہ کو تبدیل کیا گیا ہے بلکہ تمام یوٹرن کٹ بند کر دیے گئے ۔چوہنگ کے دونوں اطراف کراس کرنے کے لیے 4 سے 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے،بوائز اسکول، گرلز اسکول، ڈاک خانہ،پولیس سٹیشن، یونین کونسل،نادرا دفتر،قبرستان جانوروں کا ہسپتال سڑک کے ایک طرف موجود ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑک کی دوسری طرف آباد ہیں،شہریوں کو طویل سفر کر کے سڑک کراس کرنا پڑتی ہے،خاص طور پر سٹوڈنٹس کو اور ملازمت پیشہ افراد کو 4 سے 6 کلومیٹر کا سفر طے کر کے سڑک عبور کرنا پڑتی ہے حتی کہ پیدل سڑک کراس کرنے والوں کے لئے بھی کوئی انتظام نہ کیا گیا ہے۔بلال کالونی،پولیس ٹریننگ کالج کالونی،کرمانی روڈ،بھٹیاں والا محلہ،مرتضی آباد وہ دیگر علاقے اپنے فوت شدگان کو بھی سڑک کی دوسری طرف واقع قبرستان میں دفن کرتے ہیں۔ان علاقوں میں کوئی اور دوسرا قبرستان موجود نہیں ہے۔اس ضمن میں متعدد درخواستیں این ایچ اے حکام اور وزیر مواصلات کو دی جا چکی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،آج صبح فرسٹ ایئر کی ایک طالبہ جس کا کالج میں پہلا دن تھا بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سڑک عبور کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔دو دن قبل 45 سالہ کنیز بی بی سڑک عبور کرتے بس کی ٹکر لگنے سے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے اور آج تک تقریبا آٹھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اہلیان علاقہ بہت پریشان ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے محمد عمران نے اپنے موقف میں کہا کہ چند مقامی لوگ لوہے کی سیڑھی کو اپنی جگہ کے آگے نہیں لگوانا چاہتے۔اس سلسلہ میں کورٹ سے سیکشن بھی کروا لیا گیا ہے۔اب اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید جب ہمیں جگہ کا قبضہ لے کر دیں گے ہم سیڑھی لگا دیں گے۔اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کہ جس جگہ اب سیڑھی کا ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس جگہ کا کورٹ کا فیصلہ ابھی نہیں آیا۔آئے روز حادثات،پیدل سڑک کراس کرنے کا مسئلہ،جنازہ گزرنے کا مسئلہ،موٹر سائیکل سوار کے لیے کٹ نہ ہونے کا مسئلہ فوری حل کروانے کے لئے اہلیان علاقہ نے وزیر مواصلات اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کے اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے اور جو بھی کوتاہی کا مرتکب پایا جائے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme