وزیر اعظم کی رمضان کے آخر میں وطن واپسی کا امکان ہے؛مریم نواز شریف

Published on June 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

02
اسلام آباد (یو این پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ وزیر اعظم قوم کی دعاؤں کی وجہ سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ٗ رمضان کے آخر تک وطن واپسی کا امکان ہے ۔ ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چہل قدمی بھی کی ۔ ڈاکٹر ان کی پروگریس سے خوش ہیں ، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے وزیر اعظم کیلئے دعائیں کیں وہ ان کی شکر گذار ہیں ۔ وزیراعظم نے بھی پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وزیر اعظم گھر میں قیام کریں گے ۔ ڈاکٹرز جب جانے کی اجازت دیں گے تب وہ وطن واپس آئیں جائیں گے ۔ رمضان کے آخر میں ان کی وطن واپسی کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme