ملتان: لنڈا بازار کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ

Published on October 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

ملتان(یواین پی) ملتان میں موسم تبدیل ہوتے ہی لنڈا بازار کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت سستے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی تلاش میں خوار ہو رہی ہے۔ملتان میں سردی پڑتے ہی شہریوں نے سستے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ کر لیا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں لنڈا اشیا کی قیمتیں چائنہ کا مال ہونے کے باوجود انتہائی زیادہ ہیں جس کی وجہ سے گرم کوٹ کی قیمت 800 روپے، شلوار قمیض کی پانچ سو، پینٹ اور جرسی کی چار سو جبکہ شرٹس کی قیمت تین سو روپے تک پہنچ چکی ہے تاہم جرابیں اور ہیٹس کی قیمت بھی سو روپے بٹوری جا رہی ہے جس سے لنڈا مال خریدنا بھی شہریوں کیلئے مشکل ہو گیا ہے۔یوا ین پی کے مطابق دکانداروں کا موقف ہے کہ رواں سال لنڈے کے کپڑوں کی قیمت میں سو فیصد اضافہ مال محدود ہونے کا نتیجہ ہے جبکہ رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کر دی ہے جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes