گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار

Published on May 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان اور مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستانی ٹیم کیساتھ بطور ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی تعیناتی کو نئے دور کا آغاز قرار دیدیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں گیری کرسٹن کی پاکستان ٹیم کیساتھ کوچنگ سے نئی ٹیم دیکھنے کو ملے گی، وہ گرین شرٹس کے کھیل کو ایک درجہ آگے جائیں گے۔انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگوئی کی کہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا اور مجھے امید ہے کہ پاکستان میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرے گا۔اس موقع پر مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب گیری کرسٹن نے جنوبی افریقا کے کوچ اور میں کپتان تھا تو بہت کچھ سیکھنے ملا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل کے آخر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیری کرسٹن کو وائٹ بال جبکہ جیسن گلسپی کو ریڈ بال کرکٹ میں بطور ہیڈکوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes