پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا

Published on April 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

8
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ بندرگاہوں اورجہازرانی کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے پاکستان میں تمام گرجا گھروں میں دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک میں امن اور تحفظ کیلئے اس موقع پر خصوصی دعا کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ذاتی دعاؤں کی بجائے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر حضرت عیسی ٰعلیہ السلام کی موت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو ان کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اس دن کے موقع پر عیسائی برادری کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ کامران مائیکل نے کہا کہ خدا انسانیت پر رحم کرے اور یہ دن ہمیں قربانی اور محبت کا درس دیتا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی نے کہا کہ ہم سب کو امن کے قیام، برداشت کے فروغ اورمحبت کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں اور صرف اس طریقہ سے ہم اپنے ملک کو جنت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes