صادق میمن کی سربراہی میں سینکڑوں افراد کی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے بائیو میٹرک رجسٹریشن کا عمل جاری

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقض پالیسیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے 27 فروری کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ لانگ مارچ میں شرکت کے خواہشمند افراد نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کی سربراہی میں سینکڑوں افراد نے اپنی بائیو میٹرک رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔جبکہ بائیو میٹرک رجسٹریشن کے لئے خصوصی ٹیم بلاول ہاؤس کراچی سے آئی ہوئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، منارٹی کے صدر اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کی عوام کا جوش و خروش دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کامیاب رہے گا کیونکہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی عوام تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی اور ناقض پالیسیوں کے باعث تنگ آ چکے ہیں اور اس سے نجات کے خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور لانگ مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题