مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، پرویز الٰہی

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

لاہور (یواین پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، دشمن ملک سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنے ملک کی عوام سے کیوں نہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں: پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں: انکی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہیں، ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو، سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے، بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہو رہا ہے؟۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog