اولین ترجیح انسانی جان کی حفاظت اور محفوظ سفر ہے؛عاطف شہزاد

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ہمارے نزدیک سب سے اہم اور اولین ترجیح انسانی جان کی حفاظت اور محفوظ سفر ہے تا کہ جو کوئی بھی سفر کے لئے نکلے وہ خیریت سے واپس اپنے پیاروں میں پہنچ سکے۔ان خیالات کا اظہار این5 سنٹرل زون سکیٹرون کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے موٹروے افسران اور سٹاف کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔دوران میٹینگ انہوں نے تمام بیٹ کمانڈرز کی کارکردگی کو سراہا -اور افسران کو ہدایات دیں کہ ہر موٹر سائیکل سوار کی اسی طرح بریفنگ ہونی چاہیئے کہ موٹر سائیکل سوار لنک روڈ سے نیشنل ہائی وے پر آتے وقت احتیاط کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ، سائیڈ شیشوں اور انڈیکیٹر کا استعمال ضرور کرے اور موٹر سائیکل پر دو سے زیادہ افراد سوار نہ ہوں اسی طرح مسافروں کی جان کی حفاظت کے پیش نظر سی این جی/ایل پی جی سلنڈر والی بسوں اور دوسری گاڑیوں کے مسافروں کو بغیر سلنڈر والی گاڑیوں میں شفٹ کیا جا ئے تاکہ تمام مسافر بروقت اور خیروعافیت کے ساتھ اپنی اپنی منزل پر پہنچ سکیں-انہوںنے زور دیا کہ سی این جی/ایل پی جی سلنڈر والی بسوں اور دوسری گاڑیوںکےخلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں نیشنل ہائی وے پر عوام کو 8910 ہیلپ مہیا کی گئیں ہیں-

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes