حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے گمراہ انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا صوفی ذولفقار علی

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) خادم الفقراء پاکستان کے سرپرست اعلی صوفی ذولفقار علی قادری نے کہا ہے کہ محسن کائنات و راہبر انسانیت آقا دوجہاں رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جو سارے جہاں کے لئے رحمت برکت و نوید بہار بن کر تشریف فرما ہوئے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے گمراہ انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا ان خیالات اظہار انھوں نے خادم الفقراء پاکستان کی جانب سے درگاھ عالیا حضرت صوفی فقیر سائیں اعجاز علی قادری مکلی میں منعقد ایک عظیم الشان سالانہ عیدمیلاد النبی پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام اور سیرت طیبہ کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اصل محبت ہے۔آج امت کے ہر فرد کو شدید ضرورت ہے کہ وہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ اس نقطہ نظر سے کرے کہ موجودہ حالات و مسائل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے کیا درس فراہم کرتی ہے جبکہ اس روحانی محفل میں ایم پی ای سید ریاض شاھ شیرازی پی پی پی ٹھٹھہ کہ سابقہ ایم این ای ڈاکٹر عبدالواحد سومرو مفتی عبدالرحمان ٹھٹوی سکریٹری انسانی حقوق سندھ جاوید صبعت اللہ مہر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری ای ڈی سی پتافی اسٹنٹ کمشنر گھارو سجاد احمد ابڑو پاکستان جنرلسٹ ایسی ایشن رجسٹرڈ کے الطاف حسین عبدالحمید سوشل ویلفیئر ٹھٹھہ کے ڈائریکٹر خدا بخش بھرانی ایگریکلچر آفیسر ممتاز علی جندان حنیف صابوگر ٹھٹھہ سمینٹ فیکٹری کے انجینئر غلام مصطفی کلھوڑو فقیر زوھیب میمن سمیت بڑی تعداد میں ٹھٹھہ کے صحافیوں سیاسی سماجی رھنما اور پوری سندھ سے خادم الفقراء پاکستان کے رضاروں خدمت گاروں اور فقیروں نے شرکت کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے طور پر فقیر عبدالصمد جوکیو نے خدمات سرانجام دین جبکہ وقار سائیں آفیسر ڈپٹی کمشنر آفیس ٹھٹھہ نے آنے والی مھمانوں کا شاندار استقبال کیا جاوید صبعت مھر نے ایم پی ای سید ریاض شاھ شیرازی ڈاکٹر عبدالواحد سومرو ودیگر مھمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کئی اس موقعی خادم فقراء پاکستان کی جانب سے میڈیکل کئمپ ننگر اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئی گئے تھے آخر میں مفتی عبدالرحمان ٹھٹوی نے خطاب کیا جس میں پنڈال میں موجود شرکاء کو نماز پڑھنے کی ھدایت کی اور اجتماعی دعا مانگی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes