جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں محفل میلاد پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) محفل میلاد نور مجسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد تفصیل کے مطابق حاجی محمد سرور نقشبندی نے گزشتہ روز خضر آباد پیپلز کالونی نمبر 2میںجشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں محفل میلاد پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا تقریب کے مہمان خصوصی پیر عبدالمجید خلیفہ دربارعالیہ سدھو پور شریف تھے جبکہ رانا اظہر وسیم نے خصوصی شرکت کی محفل میلاد پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا آغاز قاری حافظ ابراہیم سیالوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ثنا ءخواں دربار عالیہ سدھو پور محمد شبیر ثمراور صوفی عبدالحمید رفاعی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی جبکہ قاری علامہ زاہد چشتی نے خصوصی بیان سے سما باندھ دیا بعدازاں حاجی محمد سرور نقشبندی کے والدین ،اہلیہ محترمہ اور بڑی بہن کے ایصال ثواب کی خصوصی دعا کی گئی محفل کے اختتام پر مہمانوں میں لنگر شریف تقسیم کیا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes