ن لیگ کے ساتھ یارانے جیالوں کا گلہ گھونٹ رہے ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Published on December 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

Dr. Awan
جدہ(زکیر احمد بھٹی) حلقہ این اے 111سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے جدہ میں مقیم کمیونٹی ممبران اور پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 47 یوم تاسیس کے موقع پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کی سینئر راہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تقریب کی مہمان خصوصی تھیں ۔ تقریب کی صدارت پی پی پی سعودی عرب کے صدر ریاض بخاری نے کی۔ نظامت کے فرائص پی پی پی سعودی عرب کے راہنما سید فضل عباس نے سر انجام دئیے ۔ ہال میں آمد پر مہمان خصوصی کا پر تپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری سیاست کا آغاز اقتدار سے ہوا ۔ میں نظام کو بدلنے کی سوچ سے سیاست میں آئی۔ موجودہ حالات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ن لیگ کے ساتھ یارانے پی پی پی کے جیالوں کا گلہ گھونٹ رہے ہیں ۔ ہم اس سیاست کو نہیں مانتے۔ ہمارے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کی بربریت کا سامنا کیا۔ ہمارے کارکنان اور جیالے ن لیگ کی تھانوں کی سیاست کے نظر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقے میں نادرا سنٹر ، نیسنل سیونگ سینٹر اور بسوں کی فراہمی جیسی سکیموں کا اجرا ٗ کیا تھا۔ جس سے غریب عوام مستفید ہو رہی تھی مگر ن لیگ کی حکومت نے ان سب سکیموں کو اقتدار میں آتے ہی ختم کردیا۔اس کے خلاف عدالتوں کا رخ کریں گے اور عوامی فلاحی منصوبوں کو دوبارہ بحال کرایا جائے گا۔ اس وقت جب ملک میں افراتفری کا عالم ہے ہمیں ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو قیادت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شکست ہوئی ۔ پارٹی پر چند نام نہاد لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے جو سندھ میں بیٹھ کر پنجاب کی سیاست کر رہے ہیں۔ اس وقت پیپلزپارٹی پنجاب کا کوئی فرد میڈیا میں ن لیگ کی حمایت نہیں کر رہا۔ سندھ کے سیاسی یتیم سینیٹر ز پی پی پنجاب کی سیاست کو کنٹرول کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اندر رہتے ہوئے قیادت کو یہ باور کرائیں گے کہ ن لیگ کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوسکتی۔ ن لیگ ہمارے کورکنوں کا استحصال کرنے والی جماعت ہے ۔ ہم نے بھٹو ازم کے نظریات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی کو عوام کی جماعت بنانا ہے ۔ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے۔ ہم قیادت کے ساتھ ملکر اپنے تحفظات سے آگاہ کر یں گے۔ انہوں نے سعودی عر ب میں موجود پاکستان کمیونٹی کی مشکلات کے حوالے سے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ پاکستان ایمبیسی میں قبضہ گروپ موجود ہے ۔ سبز پاسپورٹ کو تھامے پاکستانے شہری قونصلیٹ کے باہر فقیروں کی طرح دربدر پھر رہے ہیں ۔ پاکستانیوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے کوئی بھی نیا سفیر سعودی عرب کے لئیے مقر رنہیں کیا۔ یہاں موجود پاکستانی سعودی حکومت کے دست و بازو ہیں۔ ٓپ سب کو سعودی قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ منشیات کے کیسز میں پاکستانیوں کی موجودگی شرمناک ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر خادم حرمین شریفین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہمارے دلوں میں سعودی عرب کا بڑا مقام ہے۔ انہوں نے تقریب میں موجود حاضرین کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد اور پروقار استقبال پر وہاں موجود اپنے حلقے کی عوام اور پیپلزپارٹی سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر ریاض بخاری نے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کاکہ آج کی اس تقریب سے محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ٓمدہ الیکشن مہم کا آغاز ہو چکا ۔ ہم اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔پی وائی او کو مضبوط بنایا جائے ۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پی وائی او جدہ کے کوارڈینیٹر فہیم احمد میتلا نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور حاضرین کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ معرف شاعر زمرد خان سیفی نے پی پی پی کے شہید قائدین کے اعزاز میں اشعار بھی حاضرین کی نذر کئیے ۔ تقریب میں یقم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes