ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فیشن کسی بھی شخصیت کا تعارف ہوتا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ فیشن کرنا ہر شخص کا حق ہے اور یہ اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیشن کے نام پر دوسروں کی نقل میں اپنے لئے کپڑوں کا انتخاب کرنا آپ کی شناخت کو گم کردیتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ وہی پہننا چاہئے جو آپ پر جچتا ہو۔