آل راجپوت فیڈریشن کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 671)      No Comments

Raj
راجپوت فیڈریشن کے صدر رانا مقبول احمد خان کی سربراہی میں راجپوت برادری کی جانب سے مقامی سکول کے بچوں کے لیے کمپیوٹر اور کتابیں عطیہ کی گئیں
اسلام آباد/فیصل آباد ( یو این پی)آل راجپوت فیڈریشن کی طرف سے ایک تقریب مقامی پرائیویٹ سکول کو کمپیوٹر لیب کے لیے کمپیوٹرز فراہم کیے گئے اور مستحق بچوں کو کتابوں اور کاپیوں کے سیٹ بھی مہیا کیے گئے۔ اس موقع راجپوت فیڈریشن کے چیئرمین رانا مقبول احمد خاں کی جانب سے سکول کے پچاس محنتی اور مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ تقریب میں راجپوت فیڈریشن کے صدر رانا غلام دستگیر بابر ، صدر پنجاب راؤ کامران مجاہد، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر رانا عمران سعید، سمندری کے تحصیل صدر رائے قمر، پتوکی کے صدر رانا نوید احمد، لیگل ایڈوائزر رانا سربلند ، میڈیا آرگنائزر ثناء اللہ بھٹی سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ وزارتِ خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الحسیب عظیم پنہوار نے تقریب کے مہمانِ خصوصی کے طور پرخصوصی شرکت کی۔ آل راجپوت فیڈریشن کے چیئرمین رانا مقبول احمد خاں نے حاضرین سے خطاب میں کہا کہ راجپوت برادری ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے اورہمارا مشن ہے کہ ہر پاکستانی بچے کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں۔ اس موقع پر راجپوت فیڈریشن کے پنجاب کے صدر راؤ کامران مجاہد نے علاقے کے سرکاری ہسپتال کے لیے ایمبولینس کا اعلان بھی کیا۔ سکول کے پرنسپل رانا ثاقب نے اپنے خطاب میں راجپوت فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام راجپوت برادری متحد ہوکر درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کریں تو ہم بھی کسی سے کم نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog