وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے
اسلام آباد(یو این پی) حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماء آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا ہے، وزیراعظم مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے جب کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 12 بجے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog