اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ میں جعلی ادویات کیس کی سماعت کے دوران جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک کو کمرہ عدالت سے گرفتارکر لیاگیااور عدالت نے آر پی او بہاولپور کو معطل کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ آخریہ بندہ کون ہے؟ ،اب تواس شخص کوخوددیکھنے کیلئے مشتاق ہوں،چیف جسٹس آف پاکستان کا کہناتھا کہ ڈریپ اس شخص سے ڈرگیاہے، ہوسکتاہے اس شخص کودیکھ کرمیں مقدمہ ہی واپس لے لوں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جعلی ادویات کیس کی سماعت کی،نجی کمپنی کے مالک عثمان کو عدالت میں پیش کردیاگیا۔
عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر نجی کمپنی کے مالک کو حراست میں لے لیاگیا،عدالت نے آرپی او بہاولپور کو معطل کردیااور حکم دیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ابھی جاکر اس کی ادویات کی فیکٹری سیل کرے اور تین گھنٹوں میں رپورٹ دے۔