ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کر گئے،این سی او سی

Published on November 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کر گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 561 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح1.27فیصد ہو گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28477 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 74578 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 544 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 23531 ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes