شب برات ”آج“ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان میں شب برات-14 شعبان المعظم ”آج“بروز جمعۃ المبارک کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی اس سلسلہ میں چاروں صوبائی، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر معراج کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کرام خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھاجائے اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہوگی اور فرزندان اسلام رات بھر نوافل،ذکر،حمد ونعت کی تقریبات منعقد ہونگی اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی۔ملکی استحکام۔امن و بھائی چارے۔محبت واخوت کے فروغ اورکشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی اس موقعہ پر مساجد خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا اس سلسلہ میں الیکٹرؤنک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes