ساہیوال کیٹل بریڈرز کانفرس و میلہ تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال گائے جھنگ کے زیر اہتمام منعقد ہوا

Published on April 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

gh
جھنگ ( یواین پی)آٹھویں ایک روزہ سالانہ ساہیوال کیٹل بریڈرز کانفرس و میلہ تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال گائے جھنگ کے زیر اہتمام منعقد ہواجس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر رشید احمد چوہدر ی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا ۔میلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لاہورڈاکٹر اسرار احمد،ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹر لاہورڈاکٹر افتخار احمداور ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن،چیئرمین اینیمل بریڈنگ اینڈ جینٹک زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹرسجاد احمد خان،گومل اینیمل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر عبدالجبار تنویر،ڈائریکٹر تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال گائے جھنگ ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈی ایل او شیخ محمد فاروق ،اینیمل یونیورسٹی جھنگ پروفیسر ڈاکٹرعبدالشکور،صدر ساہیوال کیٹل بریڈرز سوسائٹی پنجاب سردار آفتاب احمد خان،ڈاکٹر خالد فاروق،ڈاکٹرمحمد شفیع ،نواب بابر علی سیال کے علاوہ پنجاب بھرکے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ساہیوال گائے پال کسانوں ،زرعی یونیورسٹی فیصل آبادوکالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسس جھنگ کے طلباء ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد و معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی جی ڈاکٹر رشید احمد چوہدر ی نے کہا کہ گائے ،بھینس،اونٹ بکری وغیرہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں اور قرآن میں جس گائے کا رنگ زرد سرخی مائل کی نشاندہی کی ہے وہ ساہیوال نسل گائے ہے۔ اس نسل کے تحفظ اور افزائش کیلئے ادارہ اور بریڈرز کا باہمی تعاون مثالی ہے یہ نسل دنیا کے 29ممالک میں موجود ہے اور پاکستان اس نسل کا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال نسل کی افزائش سے ہمارے ملک پاکستان میں کسان گائے پال حضرات اپنے وسائل میں رہتے ہوئے نہ صرف غربت سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اپنی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے ایک روزہ ساہیوال گائے میلہ منعقد کر نے پرتحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال گائے جھنگ کے ڈائریکٹرجاوید اقبال کی دس سالہ کارکردگی کو سراہا اور ان کی پوری ٹیم کو مبا ر کباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یہاں فارمرز کی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ قبل ازیں دیگر مقررین نے ساہیوال نسل گائے کی غذا ،دودھ کی افادیت کے بارے تفصیل سے روشنی ڈالی۔آخر میں اکٹر رشید احمد چوہدر ی نے مقابلہ دودھ،خوبصورتی شیر دار،خوبصورتی حاملہ گائے اورخوبصورتی بچھڑیاں میں اول ، دوم اور سوم آنے والے جانوروں کے مالکان کومبارکباد دی اور نقد انعامات و ٹرافیاں و اسناد تقسیم کیں جبکہ گولڈ کیٹگری اورسلور کیٹگری میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے لائے گئے جانوروں کے مالکان کو بیس اور پچیس پچیس ہزارروپے کے نقد انعامات دیئے گئے۔انہوں نے ریڈ گولڈ کلب کے تحت مقابلہ دودھ میں پہلے تمام ریکارڈ توڑنے والی گائے زیبی کے مالک کو خصوصی مبادکباد پیش کی جس نے 24گھنٹوں میں 39.04کلوگرام دودھ دے کر ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ادارہ کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنانے والی گائے کے مالک سردار محمدآفتاب احمد خان وٹو کو مبارکباد پیش کی گئی اور میلہ میں آئے تمام شرکاء بشمول افسران، کسان بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس میلہ میں کسانو ں کی رہنما ئی و تکنیکی معاونت کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی طر ف سے سٹال لگائے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes