پاناما پیپرز میں شامل شخصیات خود مستعفی ہو جائیں سراج الحق

Published on May 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

D8SntAuM
کوٹ رادھا کشن(یوا ین پی)کرپشن کے خلاف آگہی مہم کے سلسلے میں شروع ہونے والا ٹرین مارچ سراج الحق کی قیادت میں پشاور، راولپنڈی، وزیر آباد اور گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا لاہور ،لاہور سے رائیونڈ اور پھر کوٹ رادھا کشن پہنچا۔سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ٹرین مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا۔امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ پاناما پیپرز میں شامل شخصیات خود مستعفی ہو جائیں، بااختیار کمیشن نہ بنا تو عوام کا سمندر اسلام آباد کا رخ کر سکتا ہے۔ ہم کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر اللہ اور اس کے رسولﷺ کا نظام ہو۔جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ستائیس مئی کو کراچی پہنچے گا، اس دوران امیر جماعت اسلامی اکیاون ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ دوسرے مرحلے میں روہڑی کی جانب رواں دواں ہے،کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر مارچ کے قائد سراج الحق چلتی ٹرین پر چڑھتے ہوئے ٹانگ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔جماعت اسلامی کاکرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا دوسرامرحلہ صبح8بجے لاہورسے شروع ہوا تھا، مارچ اس وقت اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ یہ مارچ رات روہڑی میں قیام کرے گا جہاں سے جمعے کے دن تیسرے اور آخری مرحلے کے سفر پر کراچی کیلئے روانہ ہو گا ۔مارچ کے قائد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر حادثے سے اس وقت بال بال بچ گئے جب وہ خطاب کیلئے اسٹیشن پر اترے ہوئے تھے کہ اسی دوران ٹرین چل پڑی۔سراج الحق بھاگتے ہوئے کارکنوں کی مدد سے ٹرین پر چڑھ تو گئے، مگر اس دوران ان کی ٹانگ پر چوٹ آ گئی۔ انہیں ٹرین میں ہی مرہم پٹی کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme