کنجوانی کے گودام کوسیل اور 44 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں قبضہ میں لے لیں؛اے سی تاندلیانوالہ

Published on November 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے سرکاری ایکس مل ریٹ کی عدم تعمیل اور چین سپلائی آرڈرز 2021ءکی خلاف ورزی پرتاندلیانوالہ شوگر ملز کنجوانی کے گودام کوسیل اور 44 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں قبضہ میں لے لیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے تاندلیانوالہ شوگر ملز کنجوانی کا اچانک معائنہ کیا اور سرکاری ایکس ملز ریٹ 85 روپے کی بجائے ہائی ریٹ135ہونے پر فوری ایکشن لیا۔انہوں نےبتایا کہ مل کی طرف سے ایکس ملز ریٹ بڑھانے سے عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ مل کی طرف سے چین سپلائی آرڈر2021ءکے تحت چینی کی سیل کی معلومات بھی کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفاتر کوفراہم نہ کی گئی جس پرچینی کےبیگز قبضہ میں لیکر گودام سیل کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy