طلباءوطالبات کریمینل کیسسز میں ریسرچ کے ذریعے پولیس کی مدد کرسکتے ہیں ڈاکٹر احسان صادق

Published on May 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

بورے والا(یواین پی) ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے کہا ہے کہ طلباءوطالبات کریمینل کیسسز میں ریسرچ کے ذریعے پولیس کی مدد کرسکتے ہیں کیونکہ محکمہ پولیس جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد تک رسائی کے لئے ریسرچ پر زور دے رہی ہے اور مقدمات کی تفتیش ریسرچ کے بغیر ممکن نہیں جسکے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اعلی تعلیم یافتہ افراد کی بھی ضرورت طلباءو طالبات ہمارا مستقبل ہیں جنہوں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی پنجاب پولیس جرائم پیشہ افراد کے لئے لوہے کا چنا ہے جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ اب محکمہ پولیس میں بھی بہت تبدیلی آچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کے دورہ کے دوران طلباﺅطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر کامسٹس یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم فاروق نے کہا کہ کامسیٹ یونیورسٹی دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے پاک فوج کے ساتھ ملک و قوم کے لئے پولیس کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں ان سیکورٹی اداروں کی وجہ سے آج 22 کروڑ عوام سکون کی نیند سوتے ہیں اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز،ڈی ایس پیز،یونیوسٹی اساتذہ اور طلباﺅطالبات بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes