شوبز میں آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتا ہوں،سخاوت ناز

Published on November 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

سینئرزسے بہت کچھ سیکھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رکھا ہواہے،کامیڈین کی گفتگو
لاہور(یو این پی) معروف کامیڈین سخاوت ناز نے کہاہے کہ شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود خود کو آج بھی فن کا طالبعلم سمجھتا ہوں او رجہاں سے سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتا ہوں۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سخاوت ناز نے کہا کہ سیاستدانوں کی تقاریر سنتا ہوں تو یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہوں کہ ہم سے بڑے اداکا رتو سیاستدان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام بڑی پارٹیوں کے سیاستدانوں سے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں اورمیرے لئے تمام قابل احترام ہیں۔سخاوت نازنے کہا کہ میں خود کو پیدائشی اداکارسمجھتا ہوں،سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رکھے ہوئے ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题