فاٹا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ 

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان(یواین پی)کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ نے کہا ہے کہ فاٹا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں فاٹا ڈیرہ و ٹانک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے دفتر میں فاٹا کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے سے متعلق کیا۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ٹانک، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، اے پی اے ایف آر ڈیرہ ، ٹانک کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس کو فاٹا ڈیرہ و ٹانک میں ترقیاتی سکیموں کے سلسلے میں تمام محکموں کو باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور جگہوں کے انتخاب سے متعلق بریف کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ نے کہا کہ کسی شہر اور علاقے کا ترقی یافتہ ہونا وہاں کی عوام کے باشعور ہونے کی علامت ہے۔ فاٹا ڈیرہ اور ٹانک میں ترقیاتی کاموں کا مقصد وہاں کے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لانا ہے، یہ صرف اس صورت میں ممکن ہے اگر تمام محکمے باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں ۔ تمام سکیموں کی تفصیلات اپ لوڈ کی جائیں تاکہ نہ صرف سٹیلائیٹ کے ذریعے تمام سکیموں تک رسائی کو سہل بنایا جا سکے بلکہ اس طرح سے کرپشن اور بے قاعدگیوں سے بھی بچنے میں مدد ملے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme