پنجاب حکومت کا نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بڑا فیصلہ

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل میں بھی خواتین کی نمائندگی ایک سے بڑھا کر 2 کر دی گئی ہے
لاہور(یو این پی) پنجاب حکومت نے نیبر ہوڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے بلدیاتی نظام کے تحت نیبر ہوڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔ صرف مئیر کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب نچلی سطح پر بھی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں ڈسٹرکٹ مئیر اپنی کابینہ بھی تشکیل دے گا۔ جس میں دو خواتین کی موجودگی لازم قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل میں بھی خواتین کی نمائندگی ایک سے بڑھا کر 2 کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme