فیصل آباد (یو این پی)ضلع بھر میں انسدادڈینگی اقدامات بھرپور انداز میں جاری اور لاروا کی افزائش گاہوں کو چیک کرکے ان کا انسداد یقینی بنایا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین نے اینٹامالوجسٹ مس ثمینہ کے ہمراہ مدینہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں اور سکولوں میں ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کی پیدائش وافزائش کے ممکنہ مقامات کو تفصیلی چیک کیا اور لاروا کی تلفی کے لئے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی گئی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے ٹیموں کو تاکید کی کہ ذمہ دارانہ انداز میں سرویلنس کا عمل جاری رکھا جائے اور کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اینٹی ڈینگی ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے اس سیزن میں بھی ڈینگی کے حملہ سے محفوظ رہا جاسکے۔