ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز میں کمی

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 554 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 08 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28566 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 78 ہزار 114 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22958 ہے۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران46 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 433 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 590 ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes