بھارت جنگی جنون میں پاگل، کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، تین جوان شہید

Published on February 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

3
 بھمبر (یو این پی)بھارت نے کنٹرول لائن کا محاذ پھر گرم کر دیا۔ بھمبر سیکٹر میں دشمن کی بلااشتعال فائرنگ سے تین فوجی جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے بھرپور کارروائی سے کئی بھارتی فوجی جہنم واصل کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبر کے نزدیک تھوب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس سے پاک فوج کے تین جوان نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر اور سپاہی امام بخش شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی فورسز کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes