علامہ محمد اقبالؒ ایک مفکر، فلسفی، دانشور اور شاعر تھے، محمد نجیب الرحمن

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں یومِ اقبالؒ بہت ہی منفرد انداز میں منایا گیا
مانگا منڈی ( یو این پی)سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی و روحانی وارث سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر صدارت خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں یومِ اقبالؒ بہت ہی منفرد انداز میں منایا گیا۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے عقیدتمندوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ ایک مفکر، فلسفی، دانشور اور شاعر تھے۔ ان کی وجہ شہرت تصورِ پاکستان ہے جو اللہ تعالیٰ نے رازِ پنہاں سے باخبر اپنے اس بندے کے قلب پر اتارا۔ در حقیقت اقبالؒ عارف تھے اور راہِ فقر پر چل کر فقر کی انتہا تک پہنچے۔عارف اس شخص کو کہتے ہیں جو اسم سے مسمّٰی کو پاتاہے اور اللہ تعالیٰ کو دیکھ کر عبادت کرتا ہے اور ہر لمحہ، ہر آن محبوب کے دیدار میں منہمک رہتا ہے۔ عارف کی تعلیمات درحقیقت قرآن و حدیث کی تعلیمات ہی ہوتی ہیں اور اس کا رنگ اقبالؒ کی شاعری سے بھی جھلکتا ہے۔آپؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں اور خاص کر نوجوان نسل کو خوابِ غفلت سے بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج بھی امت ِمسلمہ اور خاص طور پر نوجوان نسل کو چاہیے کہ خوابِ غفلت سے جاگیں اور اپنے اندر وہی عقابی روح بیدار کریں جو اقبالؒ نوجوان نسل میں دیکھنا چاہتے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes