کھیلوں کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مقابلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے؛ ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on January 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) کھیلوں کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مقابلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، نوجوان نسل میں بے راہ روی کے خاتمے اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کلیدی اہمیت کے حامل ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے جناح کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سپیڈ سٹار ”کون بنے گا شعیب اختر ” کی کیٹاگریز کے ٹرائلز کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن(ر) منصور امان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفٰی جٹ، صدر بار میاں طلعت محمود، جنرل سیکرٹری بار جنید اقبال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق، اے ڈی پلاننگ رضوان وارث شیخ، ایس این اے افضال حسین، پی ایس او ٹو ڈی سی عثمان باجوا، میڈیا نمائندگان، شائقین کرکٹ اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انڈر 13، انڈر 23، اور سنئیر سپیڈ سٹار بولرز کیٹاگریز کے مجموعی طور پر 75 کھاڑیوں نے ٹرائلز دیے اور پی سی بی کے نمائندے اور ایمپائرز نے سپیڈ گن کے زریعے کھلاڑیوں کی بالنگ سپیڈ چیک کی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے صحتمند پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو لوکل لیول سے صوبائی اور ملکی لیول تک پہنچانے کی راہ ہموار کی جا سکے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف پروگرام کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور انہیں شاباش دیتے رہے، ٹرائلز کے دوران سپیڈ سٹار بالر انڈر 13 کے محمد احسن اور محمد رحمان نے kph/100، انڈر 23 کے محمد احمد نے 130/kph اور سئنیر کیٹاگری کے تنویر اسلم نے 134/kph کی رفتار سے بالنگ کروا کر اول پوزیشنز حاصل کیں، پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے انڈر 13 کے کھلاڑیوں میں 50 ہزار، انڈر 23 اور سئنیر سپیڈ سٹار پوزیشن ہولڈرز میں 1،1 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے، انہوں نے شاندار بالنگ پر انڈر 23 کے کھلاڑی محمد باسط کو 15 ہزار روپے کا چیک بھی دیا، کرکٹ شائقین نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题