حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے، پرویز الہی

Published on November 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

لاہور(یو این پی)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔پرویز الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے، حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے، حکومت سنجیدگی سے ان تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرےان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے، حکومت سنجیدگی سے ان تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی اذیت میں ہے، عوامی نمائندے عوام کا سامنا کیسے کریں، ان وجوہات پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔عام آدمی اذیت میں ہے، عوامی نمائندے عوام کا سامنا کیسے کریں، ان وجوہات پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes