عمران عباس نے عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Published on January 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

کراچی: (یو این پی)اداکار عمران عباس نے اداکارہ عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہا کہ وہ ان کی سب سے پسندیدہ اداکارہ ہیں۔عمران عباس نے انسٹا گرام پر اپنی اور مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کی تصویر مداح سے شیئر کی جس میں دونوں اداکار سیڑھیوں پر بیٹھے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔عمران عباس نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ڈراموں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ تم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ اور تھوڑا سا حق اور پھر کہا کہ آپ میری سب سے پسندیدہ شریک فنکارہ ہیں اور اب ہمارا ایک اور ڈرامہ آنے والا ہے۔عمران عباس نے عائزہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی میرے الفاظ آپ کے لیے یکساں ہیں کہ آپ واقعی نہ صرف ایک خالص اداکارہ ہیں بلکہ میری بہترین دوست بھی ہیں، اللہ پاک آپ کو بہت نعمتوں سے نوازے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题