فقر محمدی سے دوری ہی مسلمانوں کے زوال کا سبب ہے محمد نجیب الرحمٰن

Published on November 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فقر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی و روحانی ورثہ ہے۔سلطان العاشقین
مانگامنڈی(یو این پی)دنیا بھر میں فقر کی واحد ترجمان جماعت تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام تعلیماتِ فقر کے فروغ اور اسمِ اعظم کے فیض کو عام کرنے کے لیے 14 نومبر بروز اتوار مسجدِ زہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین، رنگیلپور شریف میں محفل نورِ مصطفیٰ کا شاندار انعقاد ہوا محفل کی صدارت سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ اس موقع پر سلطان العاشقین نے فرمایا کہ فقر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی اور روحانی ورثہ ہے۔ اس فقر محمدی سے دوری ہی مسلمانوں کے زوال کا سبب ہے۔ملک کے مختلف شہروں سے مرد وخواتین مریدین اور عقیدتمندوں نے شرکت کی خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔تمام شرکائے محفل کے لیے شاندار لنگر بھی تیار کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes