کاشتکار سورج مکھی کی بروقت کاشت سے بھرپور منافع کما سکتے ہیں :ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

Published on December 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سورج مکھی کا شت کے لئے پنجاب کو دوحصوں میں تقسےم کیا گےا ہے۔پہلے حصے میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پورمیں سورج مکھی کی کاشت 31 جنوری تک اور بہاول پور ،رحےم یار خان، خانیوال، ملتان، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ،لےہ ، لودھراں، راجن پور،بھکر،وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں ، ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم تا 31جنوری تک مقرر کیا گےا ہے۔ دوسرے حصے میںسورج مکھی کی کاشت کے لئے میاں والی، سرگودھا، خوشباب، جھنگ ، ساہی وال، اورکاڑہ ، فےصل آباد ، سےالکوٹ ،گجرانوالہ، لاہور ، منڈی بہاﺅالدین ،قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ناروال، اٹک، روالپنڈی، گجرات ،چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت15جنوری تا15 فروری تک مقرر کیا گےا ہے ۔ سورج مکھی کی کاشت کے لئے اچھے اگاﺅ والے صاف ستھرے دوغلی(ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2تا اڑھائی کلوگرام رکھیں۔ سورج مکھی کی موزوں اقسام میں ہائی سن- 33 ،ٹی- 40318 ،ایگورا4 ،این کے آر منی ،یو ایس 666 ،یو ایس 444 ،پی اے آر سن 3 ،آکسن- 5264،آکسن- 5270،ایس – 278 ،ایچ ایس ایف – 360اے ،سن- 7،او-آر-آئی – سن 648-،او-آر آئی – سن516- شامل ہیں۔ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔ سورج مکھی کی بھرپور کاشت کیلئے کمزور زمین میںبوائی کے وقت پونے دو بوری ڈی اے پی اور ایک بوری ایس اور پی فی ایکڑ استعمال کریں اور اوسط زرخیز زمین کے لئے بوائی کیلئے ڈیرھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان ہر سال300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔امسال وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت حکومت پنجاب تیلدار اجناس کا زیرِ کاشت رقبہ بڑھانے کیلئے سورج مکھی کی کاشت پر5000 روپے فی ایکڑ کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔کاشتکار سورج مکھی کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes