مودی نے ’’خالصتان تحریک‘‘ کو پھرزندہ کردیا

Published on June 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments


واشنگٹن(یو این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں اور سکھوں نے زبردست مظاہرے کیے۔نریندر مودی کے دورہ امریکا نے خالصتان تحریک کو پھر زندہ کردیا ۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے دوران سکھوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ۔سکھوں نے بھارت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں بھارت سے آزادی کے مطالبات درج تھے ۔۔۔ مظاہرین ’’بھارتیو ں نکل جاؤ ‘‘اور ’’مشرقی پنجاب کو آزاد کرو‘‘ کے نعرے بھی لگارہے تھے۔اس دوران کشمیریوں نے بھی بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا ۔  کشمیری پلے کارڈز اٹھائے ’’بھارتی فورسز شرم کرو‘‘ اور ’’کشمیریوں کا قاتل کون ہے‘‘کے نعرے لگارہے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes