وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

Published on November 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

کوٹ رادھا کشن(یواین پی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق رضائے الہی سے انتقال کرگئےہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپن جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے مرحوم کے لئے دعاؤں کا درخواست گزار ہوں۔واضح رہے کہ لالہ شیخ رفیق کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题